Home » Gujranwala » سیالکوٹی دروازے پر انڈر پاس میں حالیہ بارشوں سے پانی کھڑا ہو گیا ہے،خواجہ عامر حسن

سیالکوٹی دروازے پر انڈر پاس میں حالیہ بارشوں سے پانی کھڑا ہو گیا ہے،خواجہ عامر حسن

گو جرانوالہ(سٹاف رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خواجہ عامر حسن ،نائب صدور ملک محمد امین ناز،شیخ باسط اکرام نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سیالکوٹی دروازے پر انڈر پاس میں حالیہ بارشوں سے پانی کھڑا ہو گیا ہے جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔شہری فلائی اوور کی تعمیر سے جی ٹی روڈ کراس کرنے کیلئے اسی انڈرپاس کو استعمال کرتے تھے جو پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے بند ہو گیا ہے ۔انہوں نے ڈی سی او گوجرانوالہ،واساحکام اورٹی ایم او کی توجہ اس معاملہ کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے پر فوری توجہ دیکر شہریوں کی اس پریشانی کا ازالہ کیا جائے تاکہ کسی ناخوشگوار واقع کا سامنا نہ کرنا پڑے۔