Home » Gujranwala » پا کستان سنی تحر یک کے زیر اہتمام ربیع الاول کی آمد کے سلسلہ میں میلاد ریلی نکا لی گی

پا کستان سنی تحر یک کے زیر اہتمام ربیع الاول کی آمد کے سلسلہ میں میلاد ریلی نکا لی گی

گو جرانوالہ(سٹاف رپورٹر)پا کستان سنی تحریک کے زیر اہتمام دفتر سنی تحریک ایمن آبادی گیٹ جی ٹی روڑ تا میلاد مصطفی ﷺ چوک گھنٹہ گھر تک میلاد ریلی نکالی گی شر کاء ریلی سے خطاب کر تے ہوئے ضلعی صدر محمد اکرام بابر نے کہاکہ پا کستان کو سیاسی ،معاشی،اخلاقی اور مذہبی طور پر ایک سازش کے تحت کمزور کیا جا رہا ہے۔اسلام اور پا کستان کے دشمن پا کستان کو ایک ناکام ریاست بنانا چا ہتے ہیں۔ملک میں جا ری ہر طرح کا فساد خواہ وہ مذہبی ہو سیاسی ،جمہوری ہو یا فوجی اس کی صرف ایک ہی وجہ ہے کہ دشمن پا کستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سر حدوں کو کھو کھلا کرنا چا ہتا ہے۔کوئٹہ،پشاور اورکراچی میں جاری خو نی فسادات کو ایک مخصو ص وقت میں ایک مخصو ص گروہ ہوا دیتا ہے آئندہ الیکشن کو ہر حال میں بروقت ہی کروانا ہو گا ۔ تمام سیاسی جما عتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں امن و امان قا ئم رکھنے جمہوریت کورواں رکھنے اور برادشت کے عمل کو پروان چڑھانے میں ملک وقوم کی مکمل رہنما ئی کریں۔اس مو قع پر سٹی صدر ڈاکٹر حبیب الرحمن نے کہاکہ ملک کے موجودہ حالات میں عید میلالنبی ﷺ کے مو قع پر سکیور ٹی کے انتظامات پا ک فوج کے حوالے کئے جائیں۔مرکزی حکو مت کو چا ہئے کہ وہ 11ربیع الاول کو بھی ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرے۔حکمرانوں کے زبا نی جمع خرچ پر قوم کو اعتماد نہیں رہا۔موجودہ حکمران عوام میں امن و امان ،ملکی معیشت ،سیاسی اور مذہبی قدروں کا تحفظ کرنے میں ناکام ر ہے ہیں۔ان موجود ہ حالات میں حکمران حکومت کر نے کا اپنا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں۔رابطہ کمیٹی کے اراکین حافظ محمد طاہر رضا قا دری،حافظ محمد انور،غازی محمد اکرم نقشبندی،محمد فائق قادری،مولانامحمد فیض سلطان ،حکیم محمد عابد،قاری محمد فیصل اقبال سلطانی و دیگر نے کہاکہ بھارت کی بلا جواز پا کستانی سر حدوں پر فائرنگ انتہا پسندی ہے ۔بھارت کی بلا جواز پا کستانی سر حدی حدود کی خلاف ورزی اور جارحیت پر اقوام متحدہ اور پا کستانی حکمرانوں کی خا موشی سوالیہ نشان ہے۔پا کستان کے پانی پر بھارتی قبضہ،کشمیر کے مسلمانوں کا قتل عام اور تسلسل سے بھارتی افواج کی جانب سے سرحدوں کی خلاف ورزی کے بعد بھی حکمران بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے کیلئے کیوں بے چین ہیں یہ سمجھ سے بالاتر ہے۔محمد اکرام بابر نے کہاکہ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ شریعت،جمہوریت یا آمریت کی آڑ میں ڈنڈے اور بندو ق کی نوک پر اپنا ذاتی ایجنڈہ 18کروڑ عوام پر مسلط کر دئے۔امید ہے کہ عید میلادلنبی ﷺ کے موقع پر حکمران حسب سابق اپنی غفلت کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔ریلی میلاد مصطفی ﷺ چوک پر دعا کے بعد ختم کر دی گی#