Home » Gujranwala » قوم اور قومی قیادت ہر غیر آئینی اقدام کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کیطرح متحد ہوگی

قوم اور قومی قیادت ہر غیر آئینی اقدام کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کیطرح متحد ہوگی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و امیدوار سیاسی جماعتوں نے جمہوریت کے تحفظ اور غیر جمہوری قوتوں کی مزاحمت کا عزم کر کے ثابت کر دیا ہے کہ قوم اور قومی قیادت ہر غیر آئینی اقدام کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کیطرح متحد ہوگی اور اسے ناکام بنادیا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار راؤ علی احمد خاں ایڈووکیٹ نے دھلے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ملک میں عام انتخابات کا سال ہے اور چند ماہ بعد یہ مرحلہ شروع ہونے جا رہا ہے ان حالات میں اسلام آباد میں دھرنا پوری قوم کی سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر آئین کے مطابق ہوا ہے جس پر اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام اپنے کارکنوں اور پوری قوم پر رحم کھائیں اور جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔