Home » Gujranwala » عوام کے جان ومال بالکل غیر محفوظ ہوچکے ہیں،شیخ نوید

عوام کے جان ومال بالکل غیر محفوظ ہوچکے ہیں،شیخ نوید

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ق پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری شیخ نوید کہا ہے کہ عوام کے جان ومال بالکل غیر محفوظ ہوچکے ہیں اور ان سب حالات کے ذمہ داری غیر فطری سیاستدان ہیں جن کی اکثریت انسانی رشتوں اور قدروں سے نابلد ہے وہ مال بنانے سستی شہرت حاصل کرنے کے چکر میں یا حادثاتی طور پر سیاست کے میدان میں آئے ہیں خدمت کا جذبہ تجوریاں بھرنے سے نہیں بلکہ تجوریاں کھول کر عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ سے عیاں ہوتا ہے عیاشی ہڈ دھرمی لوٹ مار وناانصافی سیاست نہیں اور نہ ہوسکتی ہے سپریم کورٹ آف پاکستان سیاستدانوں کا ضابطہ اخلاق اور میرٹ واضع کروائے جن لوگوں نے ملک وملت کے فیصل کرنے ہوتے ہیں ان کی اخلاقی حالت سیرت کردار مثالی ہونا چاہئے تاکہ ان میں خوف خدا اور ذہنی ہم آہنگی ہو اور وہ بہتر پالیسیاں مرتب کرسکیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ پنڈی بھٹیاں سے آئے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا وفد میں سید طالب حسین شاہ گیلانی ،سید فخر امام گیلانی ،سید ذوالقرنین حیدر دیگر شامل تھے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں چوروں ڈاکوؤں کو ووٹ دینے کی غلطی نہ دھرائیں بالکل شریف النفس اور باکردار لوگوں کو اسمبلیوں میں بھیجیں تاکہ ملکی وملت کی حالت بہتر ہوسکے ۔