Home » Gujranwala » مزدور یونین کے حقوق کے لیے ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے،محمد یوسف سپرا

مزدور یونین کے حقوق کے لیے ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے،محمد یوسف سپرا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)کوکا کولا ایمپلائر یونین کے صدر محمد یوسف سپرا نے کہا ہے کہ مزدور یونین کے حقوق کے لیے ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے ۔ الیکشن 2013-14میں کامیاب ہوکر تمام ورکزکو ادارہ کی طرف سے خصوصی مراعات دلوائی جائیں گی ۔ مزدور پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے روز مرہ اشیاء خوردونوش سے محروم ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی وجہ سے ہی ہر ملک کا نظام چل رہا ہے اگر مزدور اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے مطالبات پیش کریں تو اس میں کوئی برائی نہیں ۔ سرمایہ دار طبقہ کو بھی چاہیے کہ وہ مزدوروں کے لیے مناسب پیکچز رکھے تاکہ ہر مزدور اپنے بچوں کا پیٹ احسن طریقے سے پال سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخا ب میں اگر مجھے خدمت کا موقع دیا گیا تو مزدور یونین کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائیگی ۔ اس موقع پر سرپرست چوہدری قیصر ندیم سیکھو ، احتشام ، کاشف اسماعیل گجر ودیگر نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا ۔