Home » Gujranwala » پاکستان میں وہی ہوگا جو اس کے اٹھارہ کروڑ عوام چاہیں گے، چوہدری محمد صدیق

پاکستان میں وہی ہوگا جو اس کے اٹھارہ کروڑ عوام چاہیں گے، چوہدری محمد صدیق

گوجرانوالہ(چوہدری محمد صادق)پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن وحلقہ این اے95کے امیدوار چوہدری محمد صدیق نے کہا ہے کہ پاکستان میں وہی ہوگا جو اس کے اٹھارہ کروڑ عوام چاہیں گے۔ریاست کی بقاء کیلئے سیاست اور جمہوریت کی مضبوطی ناگزیر ہے۔طاہر القادری کے سٹنٹ مارچ کو پاکستان کے سنجیدہ عوام نے مسترد کر دیا اور کہا کہ وہ جمہوریت دشمن قوتوں ہاتھوں کاکھلانا بتے ہوئے ریاست بچانے کی آڑ میں سیاست چمکانے والے طاہر القادری نجات دہندہ نہیں شعبدہ باز ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیپلزکالونی میں پی پی پی سٹی کے نائب صدر ڈاکٹر افتخار احمد کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حاجی میاں عبدالمنان،سابق ناظم چوہدری ولایت علی،عمر افتخار چوہدری،ڈاکٹر افتخار احمدمشتاق احمد کشفی، غلام دستگیراعوان، چوہدری ذکاء اللہ وڑائچ، لالہ لیاقت علی ،حاجی شہباز خان اور دیگر کارکن بھی موجود تھے۔ چوہدری صدیق نے مزید کہاکہ پرویز مشرف آمریت میں طاہر القادری کی اصلاحات کہاں تھیں وہ ریاست بچانے نہیں بلکہ سیاست چمکانے نکلے ہیں۔ جو عناصر الیکشن ملتوی کرانے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ ان کے مقاصد شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔طاہر القادری پہلے ریاست کا نعرہ لگاکر جمہوریت کی بنیادیں ہلانا چاہتے ہیں۔ اس طرح کے نعرے ہمیشہ آمروں نے لگائے، جو شخص خود انتخابی میدان میں نہ اترنے کی بات کرتا ہے پھر وہ کس کیلئے راہ ہموار کرنا چاہتا ہے۔