Home » Gujranwala » آپ ﷺ کی تعلیمات کو یکسر نظر انداز کرنا مشن رسالت ﷺ کی مخالفت کے مترادف ہے، مولانا حما د الزہراوی

آپ ﷺ کی تعلیمات کو یکسر نظر انداز کرنا مشن رسالت ﷺ کی مخالفت کے مترادف ہے، مولانا حما د الزہراوی

گکھڑ منڈی(نمائند ہ خصوصی) حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت مسلمانوں پر عظیم احسان ہے کہ ان میں سے ہی آپ ﷺ کو نبی آخر الزمان بنا کر بھیجا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل ہے اور یہی انبیاے علیہ السلام کی بعثت اور ولادت کا اصل مقصد ہے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے موقع پر اسراف اور غیر اسلامی رسومات کرنے سے ثواب کے بجائے گنا ہ حاصل کرنا اور آپ ﷺ کی تعلیمات کو یکسر نظر انداز کرنا مشن رسالت ﷺ کی مخالفت کے مترادف ہے آپ ﷺ اپنی ولادت کے دن شکرانے کے طور پر روزہ رکھا کرتے تھے اور معمول سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے تھے لیکن آج کے مسلمانوں کی اکثریت اس کو معمول بنانے کی بجائے رسومات پر عمل کو ہی ترجیح دے رہے ہیںجو کہ قومی لمحہ فکریہ ہے ان خیالات کا اظہار مولانا حما د الزھراوی نے اپنے ایک بیا ن میں کیا ۔