Home » Gujranwala » فلائی اوور کی تعمیر سے پیدا ہونیوالے مسائل کو حل کیا جائے، حاجی محمد اعظم ،منور حسین مجددی

فلائی اوور کی تعمیر سے پیدا ہونیوالے مسائل کو حل کیا جائے، حاجی محمد اعظم ،منور حسین مجددی

گوجرانوالہ( رانا شہزاد سے) فلائی اوور کی تعمیر کیساتھ شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا فلائی اوور کی تعمیر سے پیدا ہونے والے مسائل کو حل کیا جائے ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی شخصیت حاجی محمد اعظم قیوم ، ممتاز مذہبی رہنما محمد منور حسین مجددی سربراہ متحدہ سنی موومنٹ ، محمد سہیل انجم امیدوار برائے صدر انجمن تاجران سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا حالیہ بارشوں سے سیالکوٹی گیٹ پر پیدل کراسنگ والے انڈر پاس میں پانی بھر جانے سے شہریوں کی مشکلات کو دور کیا جائے ڈی سی او گوجرانوالہ سید نجم احمد شاہ ، واسا حکام ٹی ایم اواس صورتحال کا نوٹس لیں۔