Home » Gujranwala » پاکستان پیپلز پارٹی ہر بحران میں سرخرو ہوئی ہے ، لالہ لیاقت

پاکستان پیپلز پارٹی ہر بحران میں سرخرو ہوئی ہے ، لالہ لیاقت

گوجرانوالہ( مسلم جاوید مظلوم) پاکستان پیپلز پارٹی جیالے اور بہادروں کی جماعت ہے جو ہر بحران سے سرخرو ہو کر نکلی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما لالہ لیاقت نے ایک اخباری بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے آمروں کے آگے سرجھانے کی بجات موت کو ترجیح دی بلکہ عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے پر پیپلز پارٹی کی چےئر پرسن بینظیر بھٹو نے عوام کے حم غضیر سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت باغ میں قربانی دی اور آج بھی اس پارٹی کا وجود قائم ہے اور ہمیشہ قائم رہے گا پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ ہر بحران سے سرخرو ہو کر نکلی ہے اور اس کا تعلق غریب عوام سے ہے ۔