Home » Gujranwala » بجلی اور سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ، چوہدری حفیظ

بجلی اور سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ، چوہدری حفیظ

گوجرانوالہ( سٹی رپورٹر) موجودہ حکومت کی لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے آج پوری قوم مسائل سے دو چار ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز تاجر چوہدری حفیظ چےئرمین انجمن تاجراں نعمانیہ روڈ گوجرانوالہ نے اپنے اخباری بیان میں کیا ہے انہوں نے بجلی ، سوئی گیس اور پٹرول کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور غیر معینہ مدت تک بند رہنے سے عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں اور فیکٹریاں ، کارخانوں کے مسلسل بند ہونے سے ہزاروں مزدور بے روز گار ہو چکے ہیں اور بجلی ، سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کارخانے دار کارخانے بند کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں ، ہزاروں مزدوروں کے بے روز گار ہونے ملکی معیشت بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور غریبوں کے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑ رہے ہیں چوہدری حفیظ چےئرمین انجمن تاجران نعمانیہ روڈ گوجرانوالہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غریب عوام کی حالت پر رحم کرتے ہوئے بجلی اور سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے دورائیہ پر نظر ثانی کرے۔