Home » Gujranwala » 12ربیع اول کے دن سلامت پورہ کھیالی کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا جائے گا، قاری محمد افضل

12ربیع اول کے دن سلامت پورہ کھیالی کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا جائے گا، قاری محمد افضل

گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر)جشن عید میلادالنبیؐ کے حوالے سے سلامت پورہ کھیالی اور گردونواح کو خوبصورتی سے سجایا جائے گا ان خیالات کا اظہار ادارہ خدمت اسلام کے کنوینئر قاری محمد افضل رضا نے نوجوانوں سے بازاروں کو سجانے کے افتتاح کے موقع پر کیا انہوں نے کاماہ ربیع اول کے مبارک مہینہ میں محافل میلاد تلاوت قرآن پاک محفل نعت اور محفل سماع کا خصوصی انتظام کیا جانا چاہیے اس موقع پر محمد یعقوب مغل ، محمد اویس ، محمد اشرف ، حاجی بابر ، حافظ سلیمان ، محمد جاوید قادری ، محمد عثمان ، نصر اللہ اسامہ اقبال اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔