Home » Gujranwala » آئندہ انتخابات میں دوبارہ پیپلز پارٹی کو کامیاب بنانا ہوگا،راؤ علی احمد

آئندہ انتخابات میں دوبارہ پیپلز پارٹی کو کامیاب بنانا ہوگا،راؤ علی احمد

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے تحصیل صدر راؤ علی احمد اور تحصیل سیکرٹری اطلاعات راؤ عثمان علی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو سنگین مسائل ورثے میں ملے، جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی سازشیں صدر آصف علی زرداری نے ناکام بنا دیں، خوشحال اور کامیاب پاکستان کا مستقبل جمہوریت میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے راہوالی کینٹ میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا تھا، حقیقی انقلاب ووٹ کی طاقت سے آئے گا اس سے جمہوریت مضبوط، پاکستان مسائل کی دلدل سے نکل کر ترقی یافتہ، خوشحال اور عوامی امنگوں کا عکاس ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمیں نعروں اور وعدوں کی بجائے آئندہ انتخابات میں دوبارہ پیپلز پارٹی کو کامیاب بنانا ہوگا تاکہ ترقی اور خوشحالی کے سفر کو جاری رکھا جا سکے۔