Home » Gujranwala » اللہ نے دوبارہ موقع دیا تو باقی رہ جانیوالے مسائل کے حل کیلئے خلوص دل سے جدوجہد جاری رکھیں گے، عثمان ابراہیم

اللہ نے دوبارہ موقع دیا تو باقی رہ جانیوالے مسائل کے حل کیلئے خلوص دل سے جدوجہد جاری رکھیں گے، عثمان ابراہیم

گوجرانوالہ (قمر شہباز حافظ آبادی)مشکلات نے نہ تو ہمارے حوصلے پست کیئے اور نہ ہی فنڈز کی بندش ہمارے عزم میں کوئی کمی لاسکی وفاق سے جوں جوں وسائل حاصل کرتے رہے عوام کی راحتوں کیلئے اُن کے قدموں میں ڈھیڑ کرتے رہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر قومی اسمبلی بیرسٹر عثمان ابراہیم نے جی ٹی روڈ کنگنی والا میں الیون کے وی کی تاریں ڈلوانے پر اہل علاقہ کی طرف سے اظہار تشکر کے طور پر منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے عوامی مسائل کا احساس کیا ہے تو عوام نے اُ س سے بڑھ کر ہمیں رسپانس دیا ہے رکاوٹوں نے دیر ضرور کی لیکن ہماری جہد مسلسل کے آگے بندشوں کو بالآخر گھٹنے ٹیکنے پڑیں بیرسٹر عثمان ابراہیم نے کہا کہ اللہ نے دوبارہ موقع دیا تو باقی رہ جانے والے مسائل کے حل کیلئے خلوص دل سے جدوجہد جاری رکھیں گے تقریب سے کوآرڈینٹر این اے95 زمان بٹ ،چوہدری برکت ،شفیق کمبوہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔