Home » Gujranwala » ڈی سی او گوجرانوالہ سید نجم احمد شاہ نے ، فاطمہ جناح لیڈیز پارک کی تعمیر میں تاخیر بارے رپورٹ طلب کر لی

ڈی سی او گوجرانوالہ سید نجم احمد شاہ نے ، فاطمہ جناح لیڈیز پارک کی تعمیر میں تاخیر بارے رپورٹ طلب کر لی

گوجرانوالہ(جنرل رپورٹر)ڈی سی او گوجرانوالہ سید نجم احمد شاہ نے چمن شاہ فاطمہ جناح لیڈیز پارک کی تعمیر میں تساہل پسندی اور تاخیری حربے استعمال کرنے پر ٹی ایم او نندی پور ٹاؤن سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے، یہ حکم انہوں نے علاقہ کی سماجی شخصیت مرزا محمد افضل بیگ ایڈووکیٹ کی تحریری درخواست پر جاری کیا ، ڈی سی او نے کہا کہ ایک پسماندہ علاقہ میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لئے پارک کی تعمیر انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے، تا کہ علاقہ میں صحت مند خوبصورت ماحول پیدا کیا جا سکے، انہوں نے کہا کہ اس پارک کا جلد از جلد مکمل ہونا بہترین قومی مفادمیں ہے، اس موقع پر مرزا محمد افضل بیگ نے بتایا کہ چند ماہ قبل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ایڈمنسٹریٹر نندی پور ٹاؤن رانا سلیم افضل نے اہل علاقہ کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے گندگی و غلاظت کی آماجگاہ کو قبضہ گروپ سے واگزار کرا کے فاطمہ جناح لیڈیز پارک 4کنال اراضی پر 22لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیری کام شروع کرایا تھا، مگر ان کے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صحت حکومت پنجاب تعینات ہونے سے یہ پراجیکٹ التوا ء کا شکار ہو گیا اور نندی پور ٹاؤن کے رقبہ4کنال سے کم کر کے 2کنال اور رقم تخمینہ 22لاکھ سے15لاکھ کر دی، جبکہ گذشتہ ہفتہ ایڈمنسٹریٹر نندی پور ٹاؤن کی ہدایت کے مطابق ٹھیکیدار نے کام شروع کیا اور وہ توڑ پھوڑ کر کے کام ادھورا چھوڑ کر چلا گیا ، یاد رہے کہ یہ وہی جگہ جہاں واٹر سپلائی ٹینکی ہوتی تھی، اور حلقہ کی با اثر شخصیات اس جگہ پر ایک پرائیویٹ تعلیمی ادارہ کی تعمیر کے نام پرکروڑوں روپے مالیتی جگہ پر غاصبانہ قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی، جس کو مرزا افضل بیگ نے انتظامیہ کے تعاون سے ناکام بنا دیا تھا۔