Home » Gujranwala » کرپشن میں ملوث پولیس افسروں اور اہلکاروںکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،سٹی پولیس آفیسر

کرپشن میں ملوث پولیس افسروں اور اہلکاروںکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،سٹی پولیس آفیسر

گوجرانوالہ (سینئر رپورٹر) اپنے کام سے ناواقفیت اور عدم توجہیی سب سے بڑی بد دیانتی ہے ۔ریاست اور قانون نے انہیں جو اختیارات دئیے ہیں وہ اختیارات جرائم کے خاتمے ،قانون کی عملداری اور عوام کی فلاح کے لئے استعمال کئے جائیں ۔ان خیالات کااظہارسٹی پولیس آفیسر عبدالرزاق چیمہ نے اپنے آفس میں اچھی کارکردگی کرنے والے افسران و جوانوں کو انعام اور بری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کوجرمانہ اور شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کیا۔دوران خطاب انہوں نے کہا کہ کرپشن سے دور رہتے ہوئے قلم کی طاقت کولوگوں کے دکھ بانٹنے کا ذریعہ بنایا جائے ۔ شائستہ زبان اور مہذب گفتگو سے لوگوں کے دل جیتیں۔باہمی روابط بڑھانے کے لئے شائستگی کو رواج د یا جائے ۔زندگی خوبصورت ہے اسے نفرتوں کی بھینٹ نہ چڑھنے دیا جائے ۔لوگوں میں مسکراہٹیں بکھیریں اور محبتیں سمیٹیں ۔انہوں نے ضلع بھر تھانہ جات میں سے تھانہ علی پور چٹھہ کے 25، تھانہ گکھڑ کے 9، تھانہ پیپلز کالونی کے 15، تھانہ کھیالی کے 12افسران و جوانوں کو کار سرکار میں عدم دل چسپی اور بری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر جرمانے اور شوء کاز نوٹسس جاری کیے جبکہ انہی تھانہ جات کے 23افسران و جوانوں کو بہتر کارکردگی پرفی کس 1500روپے نقد انعام معہ تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے ۔آخر میں سٹی پولیس آفیسرعبدالرزاق چیمہ نے پولیس افسروں اورجوانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کار سرکار کو فرض سمجھ کر ادا کریں۔دیانتداری اور ایمانداری کو ملحوظ خاطر رکھیں ۔ کوئی بھی شخص قانون سے بالا نہیں۔ کرپشن میں ملوث پولیس افسروں اور اہلکاروںکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اور اچھی کار کردگی کرنے والوں کی نہ صرف حوصلہ افزائی کی جائے گی بلکہ انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔