اکشے کمار بھی گلوکار بن گئے؛ پہلا گیت بیگم کے نام
- Entertainment on January 19, 2013 in
- |
- by admin
ممبئی:…بالی ووڈ کے کھلاڑی بھی گلوکار بن گئے اور اپنی آنے والی فلم اسپیشل چھبیس کے لیے ایک گانا ریکارڈ کرواکے اپنی حقیقی زندگی کی بیگم ٹوئنکل کھنہ کے نام کردیا۔ اکشے کمار اور سنگھم کی ہیروئن کاجل اگروال کی نئی ایکشن ڈرامہ فلم “اسپیشل “26 کیلئے اکشے کے گنگنائے گئے رومانٹک گانے “مجھ میں تو” کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔ اس رومانٹک سونگ کے بول ارشاد کامل نے تحریر کیے ہیں جبکہ گانے کی موسیقی ایم ایم کریم نے دی ہے۔ ہدایتکار نیرج پانڈے کی اس فلم میں اکشے اور کاجل مرکزی کردار، منوج باجپائی کیساتھ ساتھ جمی شیرگل اورانوپم کھیراہم کردار ادا کررہے ہیں۔ اسپیشل چھبیس کی کہانی نقلی ریڈکے گرد گھومتی ہے جہاں1987میں ایک جعلی سی بی آئی آفیسرنے26افراد کی مدد سے دن دھاڑے جیولری اسٹور پر چھاپہ مارا اور لاکھوں روپے کی جیولری قبضے میں لیکر چلتے بنے۔ شیتل بھاٹیہ اور کمار منگٹ پاٹھک کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم رواں سال 8 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جسکی موسیقی ہمیش اور ہنی سنگھ نے دی ہے۔