Home » Breaking » انتخابات آئین کے مطابق ہونگے، صدر زرداری

انتخابات آئین کے مطابق ہونگے، صدر زرداری

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے انتخابات آئین کے مطابق ہونگے اور اس کے انعقاد میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں کی جائیگی۔ صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں احتجاج کےمعاملےکے پرامن حل پر وزیراعظم، اتحادی اوراپوزیشن جماعتیں کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا کہ کہ طاقت کےاستعمال کے بغیر معاملے کا پرامن حل جمہوریت اور مفاہمت کی فتح ہے۔صدر نے کہا کہ بینظیربھٹو کی سیاسی بصیرت کےمطابق مفاہمتی پالیسی کی بدولت معاملہ حل ہوا، جمہوریت اور مفاہمت کی جیت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کوبھی الیکشن عمل میں مداخلت کی اجازت نہیں دینگے،الیکشن کا انعقاد وقت پر اور آئین کے مطابق ہوگا،ایک دن کی بھی تاخیرنہیں کی جائیگی۔