Home » News » الیکشن کمیشن:انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کی ہدایات جاری

الیکشن کمیشن:انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کی ہدایات جاری

  • Publish on January 19, 2013 in News
  • |
  • by admin

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں۔ صوبائی اسمبلیوں کی 7نشستوں پر 18فروری کو ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کسی بھی امیدوار کو دس لاکھ روپے سے زائداخراجات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پولنگ اسٹیشنز کے قریب کوئی کیمپ بھی نہیں لگائے جاسکیں گے۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن فوری کارروائی کرے گا۔ 18فروری کو سندھ اسمبلی کی 6اور پنجاب اسمبلی کی ایک نشست پر انتخاب ہوں گے۔