Home » Gujranwala » نبی کریم ؐ کی ولادت باسعات بنی نوع انسان کیلئے باعث رحمت ہے، صوفی محمد اکرم

نبی کریم ؐ کی ولادت باسعات بنی نوع انسان کیلئے باعث رحمت ہے، صوفی محمد اکرم

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)نبی کریم ؐ کی ولادت باسعات بنی نوع انسان کیلئے باعث رحمت ہے آپ ؐ کی آمد سے دنیا پر چہار سو اندھیرا ختم ہو گیا اور نور کی روشنی سے سارا عالم جگمگا اٹھا اگرہم اپنی زندگیوں کو سنت رسول ؐ کے مطابق استوار کرلیں تودنیا و آخرت کی کامیابیاں اور کامرانیاں ہمارا مقدر بن سکتی ہیں آنحضور ؐ کی آمد سے قبل جس طرح عرب کے لو گ زمانہ جاہلیت میں اپنی بچیوں کو زندہ در گور کر دیاکرتے تھے آپؐ کے تشریف لانے سے وہ ظلم و جبر کا دور ختم ہو گیا ان خیالات کا ظہار خلیفہ صوفی محمد اکرم جاوید قادری نے سالانہ محفل میلاد دربار قادریہ علی جی ٹاؤن گرجاکھ میں اپنے صدارتی خطاب کیا اس موقع پر حافظ قیصر احمد‘ مولانا غلام شبیر قادری ‘ محمد عالم شاہ مدنی‘ سید محمد عمران شاہ گیلانی‘ ڈاکٹر ظفر عابدعلی شاہ‘ رانا طا رق‘ محمد قیصر جاوید قادری‘ محمد بابر جاویدقادری ۔ محمد زکریا جاوید قادری ‘ عارف نجمی‘ محمد عرفان شاہ‘ مجاہدشاہ‘ محمد حسین شاہ کے علاوہ علماء کرام‘ نعت خواں حضرات موجودتھے ۔ محمد عمران شاہ گیلانی قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور ﷺ کی تشریف آوری سے ساری انسانیت کو کفر وشرک سے چھٹکارا حاصل ہوگیا۔ حضور ﷺ کی آمد تمام جہانوں کے لئے سب سے بڑی نعمت ہے آپ ﷺ تمام جہانوں کے لئے رحمت بن کر آئے ہیں۔ اللہ تعالی نے فرمایا ’’اللہ تعالی اور اس کے فرشتے نبی پاک ﷺ پر درود بھیجتے ہیں‘ اے ایمان والو تم بھی نبی ﷺ پر درود بھیجو‘‘۔