Home » Gujranwala » کالج ہذا سے فارع التحصیل ہونے والی طالبات سخت محنت کو اپنا شعار بنائیں ، امان اللہ چیمہ

کالج ہذا سے فارع التحصیل ہونے والی طالبات سخت محنت کو اپنا شعار بنائیں ، امان اللہ چیمہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) پرنسپل سپیر یئر سائنس کالج پروفیسر امان اللہ چیمہ نے کہا ہے کہ کالج ہذا سے فارع التحصیل ہونے والی طالبات سخت محنت کو اپنا شعار بنائیں او ر یونیورسٹی میں اچھے نمبروں کی بدولت اپنا ‘ ادارے او روالدین کا نام روشن کریں کیونکہ تاریخ شاہد ہے کہ جن اقوام نے بھی تر قی کی انہوں نے فروغ تعلیم کو ہی اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا ۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے بی ایس سی پارٹ ون کی طرف سے بی ایس سی فائنل والی طالبات کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا پروفیسر عبدالطیف بھٹی ‘ پروفیسر احمد رضا‘ پروفیسر مقصود انور بٹ‘ ارشد امتیاز چیمہ‘ محمد نسیم اختر‘ مس رابعہ‘ مس آمنہ‘ مس زونیرہ‘ مس فائزہ‘ مس صبائ‘ محمد وقاص حماد اشرف‘ احمد رضا‘ مس ثوبیہ‘ مس منال کے علاوہ طالبات نے کثیر تعدا د میں تقریب میں شر کت کی۔ تقریب میں سابق طالبہ ا رفع وسیم کو پنجاب یونیورسٹی میں بی ایس سی میں سیکنڈر پوزیشن حاصل کرنے پر 25 ہزار روپے کا چیک دیا۔ پرنسپل نے کہاکہ تمام بچوں کا آئی کیو لیول ایک ہی ہو تا ہے لیکن محنت کے بل بوتے پر نتائج میں بہتر ی آ سکتی ہے ۔ انہوںنے طالبات پر زور دیا کہ وہ سخت محنت کرتے ہوئے وقت کی قدر بھی کریں کیونہ جو لو گ وقت کی قدر نہیںکر تے وہ ہمیشہ پیچھے رہ جاتے ہیں انہو ںنے ارفع وسیم کا حوالے دیتے ہو ئے کہاکہ کالج ہذا کی طالبہ نے سخت محنت کی او رپنجاب یونیورسٹی میں دوئم پوزیشن حاصل کرکے اپنا والدین اور ہمارے ادارے کا نام روشن کیا۔ سابق سٹوڈنٹس کو اس موقع پر نقد انعامات اور سرٹیفیکیٹس بپی دیئے گئے ۔پرنسپل پروفسر امان اللہ چیمہ نے کہاکہ نبی کریم ؐ کی سیرت طیبہ اور ذات اقدس ہمارے لئے کامل نمونہ ہے تمام طالبات آپ ؐ کے اسوہ حسنہ کو مشعل راہ بناکر اپنی زندگیوں کو ان کے مطابق بسر کریں اسی میں دنیا و آخرت کی فلاح و کامیابی مضمر ہے۔