Home » Gujranwala » پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی ضمانت سیاسی جماعتیں نہیں‘ عوام ہیں،کرن صباء ن

پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی ضمانت سیاسی جماعتیں نہیں‘ عوام ہیں،کرن صباء ن

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی ضمانت سیاسی جماعتیں نہیں‘ عوام ہیں ‘ عوام کو انتخاب کرنا ہے کہ انہوں نے ایسے لوگوں کو اسمبلیوں تک پہنچانا ہے جو ان کے مسائل حل کرنے کیساتھ ساتھ ملک کو بحرانوں سے نکال سکیں اور ملک و قوم کو امریکہ سمیت دیگر ملک دشمن طاقتوں کی غلامی سے آزاد کر سکیں۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کی ضلعی صدر خواتین ونگ کرن صباء نے گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی ووٹ کی طاقت ملک کی قسمت بدل سکتی ہے ۔ عوام نے قیام پاکستان سے اب تک جن لوگوں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے کامیاب بنایا ہے ۔ انہوں نے ہی عوام کو غلامی کی زنجیریں پہنائی ہیں ۔ آج ملک کے جو حالات ہیں اس کی ذمہ داری عوام پر عائد ہے ۔ کیونکہ عوام نے اپنے آپ کو جاگیر داروں ‘قبضہ مافیا ‘قاتلوں ‘وڈیروں کے ہاتھوں فروخت کر رکھا ہے ۔کرن صباء نے مزید کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی اور ملک کو موجودہ سنگین بحرانوں سے نکالنے کی خاطر عوام کو اپنا ووٹ درست جگہ پر استعمال کرنا ہو گا اور ایسے لیڈر پیدا کرنے ہونگے جو عوام میں سے ہی ہوں ۔ یعنی عوام اپنے آپ میں سے ہی لیڈر پیدا کرے ۔ ہمیں مفاد پرست سیاسی جماعتوں کے چنگل سے آزاد ہونے کی ضرورت ہے ۔ ہم بدلیں گے تو ملک بدلے گا ہم نہ بدلے تو تباہی و بربادی ہمارا مقدر بن جائیگی ۔