Home » Gujranwala » حا فظ لقما ن ، سمیت تمام لاپتہ افراد کو فی الفور بازیاب کروایا جائے، بلال قدرت

حا فظ لقما ن ، سمیت تمام لاپتہ افراد کو فی الفور بازیاب کروایا جائے، بلال قدرت

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ بلال قدرت بٹ اور ضلعی صدرحصول انصاف جماعت اسلا می گوجرانوالہ محمد فرقان عز یز بٹ نے کہا ہے کہ حا فظ لقما ن ، سمیت تمام لاپتہ افراد کو فی الفور بازیاب کروایا جائے اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکہ کی قید سے فی الفور رہاکروایا جائے۔ حساس ادارے لاپتہ افراد کے کیس میں سپریم کورٹ کے ساتھ تعاون کرتے نظر نہیںآرہے ۔ہزاروں لاپتہ افراد کا کوئی سراغ نہیں مل رہا ۔ ریاست میں حساس اداروں کی ریاست نہیں چل سکتی۔ ایجنسیاں کو قاعدے قانون کا پابند ہونا ہو گا ریاستی غنڈہ گرد نہیں چلنے دیں جلنے دیں گے ۔ظلم کی اند ھیری رات ہے ،بے گناہ لوگوں کو اغوا کا سلسل بند کیا جا ہے، اگر کوئی مجرم ہے تو عدا لتیں اسی لے ہیں کے مجرم کو عدالتوں کے ذریعے سزا دلوائی جائے۔ حکمران قوم کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے ان کے دکھوں میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے RPOآ فس کے باہر ایل ایل بی پارٹ ٹو کے سٹوڈنٹ اور قلعہ دیدار سنگھ کے رہائشی حا فظ لقمان کو فی الفور بازیابی کیلے دیے گے دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دھرناسے صدر شباب ملی ضلع گوجرانوالہبشارت علی، شباب ملیpp97 کے صدر خالد چہل، ڈاکٹر قمر رمضان، عبدالستار شاکر، شہزاد اشرف ا یڈوکیٹ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ امریکہ پلٹ حکمران نیملک و قوم کی آزادی ، خود مختاری اور عزت و غیرت خطرے میں ہیں اور عوام میں ہر سطح پر مایوسی اور بے چینی بڑھ رہی ہے جو خدانخواستہ کسی بھی وقت آتش فشاں کی طرح پھٹ کر پورے نظام کو تہہ و بالا کرسکتی ہے ۔تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے قانون کی حکمرانی نا پید ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکی عزائم کھل کر قوم کے سامنے آچکے ہیں۔ حکو مت کسی قاعدے قانون کی پابند نہیں ۔موجودہ حکمرانوں کا مزید اقتدار میں رہنا سکیورٹی رسک ہے ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ ہمارے گلے کی ہڈی بن چکی ہے۔محب وطن قوتوں کو دشمن کی چالوں کو ناکام بنانے اور امریکی غلاموں سے جان چھڑانے کیلئے فوری اقدامات کرنے ہونگے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ اقتدار میں آکر ظلم کے نظام کو ختم کر عدل اور انصاف پر مبنی معاشرہ قائم کرے گی۔ ظالموں کی سرکوبی ہمار ا مشن ہے جسے پورا کرنے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔ ظالم حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ ملک کے پسے ہوئے غریب عوام کے صبر کا امتحان نہ لیں ۔