Home » Gujranwala » ن لیگ واحد جماعت ہے جو ملک کو مسائل سے نجات دلاسکتی ہے،عبد الرؤف مغل

ن لیگ واحد جماعت ہے جو ملک کو مسائل سے نجات دلاسکتی ہے،عبد الرؤف مغل

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن سٹی گوجرانوالہ کے صدر وسابق ایم پی اے عبد الرؤف مغل نے کہا ہے کہ ن لیگ واحد جماعت ہے جو ملک کو مسائل سے نجات دلاسکتی ہے اور آنے والاد ور مسلم لیگ ن کا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی94 کی مختلف یونین کونسلز کے عہدیداران میں نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے انعام اللہ اُپل کو سٹی نائب صدر ،اور یوسی صدور میں عثما ن عارف ناگی ،سلطان محمود ،افضل باجوہ ،ظفر حسین اور وائس صدور میں زوہیب شیخ ،جنرل سیکرٹری کیلئے زبیر اکرم کھوکھر،عرفان خان ،محمد منیر اور سیکرٹری انفارمیشن کیلئے محمد اویس میں نوٹیفکیشن دیئے گئے اس موقع پر تمام عہدیداران نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو مضبوط اور فعال بنانے میں اپنا مثبت کردارادا کریں گے اور مسلم لیگ ن کو مضبوط قلعہ بنائیں گے اس موقع پر معظم رؤف مغل ،سفیان اکرم مغل ،ڈاکٹر ذوالفقار نورانی،طارق مغل اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔