Home » Gujranwala » تحریک انصاف کو منظم اور فعال بنایا جارہا ہے،ڈاکٹررضوان

تحریک انصاف کو منظم اور فعال بنایا جارہا ہے،ڈاکٹررضوان

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف اقلیتی ونگ پنجاب کے رہنما ڈاکٹررضوان شاہد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو منظم اور فعال بنایا جارہا ہے کارکن عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے مہم کو تیز کریں انتخابات میں گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی اور قوم کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شاہد غفاری ،آشر عظیم ،آشر بھٹی ،مبین اشرف،عمران مہر اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب کے حکمرانوں نے ملک وقوم کو کچھ نہیں دیا بحرانو ں اور مسائل کے تحفے دینے والے حکمرانوں کے خاتمہ کا وقت آچکا ہے ۔