Home » Gujranwala » ہمیں نبی اکرم ؐ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے سے ہی ہماری نجات ہے ، محمد عثمان

ہمیں نبی اکرم ؐ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے سے ہی ہماری نجات ہے ، محمد عثمان

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ہمیں نبی اکرم ؐ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے سے ہی ہماری نجات ہے ۔ نبی اکرم ؐ کی ولادت با سعادت سے دنیا میں جہالت کے اندھیرے ختم ہوگئے اور چمن میں اجالوں کا بسیرا ہو گیا۔ ہمیں ہر قسم کے مکاتب فکر کے لوگوں کیساتھ ہم آہنگی اور بھائی چارے سے بہتر تعلقات قائم کرنے چاہئیں اور نبی اکرم ؐ کے بتائے ہوئے احکامات پرعمل پیرا ہونا چاہئے تاکہ دنیا میں حقیقی امن قائم ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار کنگنی والا میںمحفل میلادکی تقریب سے علامہ عظمت علی آف اسلام آبادنے شرکاء سے خطاب کے دوران کی۔تقریب میںمختلف نعت خواوں نے خصور ؐ کی شان میںنعتوں کے نذرانے پیش کئے جن میں محمد عثمان، عدنان اسلم ، جاوید احمد قادری ، محمد عدنان حیدری حسینی ، حافظ محمد بہرام،محمد عباس عطاری،حافظ توقیر رضا جعفری ۔جبکہ قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے سیکرٹری جنرل حاجی مدثر سلیم ، چیئر مین سید صادق علی شاہ و دیگر خطاب کر وا رہے ہیں۔