Home » Gujranwala » مسلم لیگ ق کو مضبوط اور فعال کرنے کیلئے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی جائے،شیخ نوید

مسلم لیگ ق کو مضبوط اور فعال کرنے کیلئے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی جائے،شیخ نوید

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ق پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری شیخ نوید نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی گوجرانوالہ کا دورہ کرکے کارکنوں کے مسائل حل اور تحفظات دور کریں قیادت کی عدم توجہی اور لاپرواہی کی بدولت مسلم لیگی کارکن مایوسی کا شکار ہوچکے ہیں اگر توجہ نہ دی گئی تو مسلم لیگ ق غیر مستحکم اور غیر فعال ہوکر رہ جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ق کے پرانے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کو مضبوط اور فعال کرنے کیلئے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور قیادت گوجرانوالہ کا دورہ کرکے کارکنوں کے مسائل حل کریں ۔