Home » Gujranwala » حکمرانوں کی بز دلی نے کشمیر کی آزادی کی منزل دور کر دی ہے،سعید کلیروی

حکمرانوں کی بز دلی نے کشمیر کی آزادی کی منزل دور کر دی ہے،سعید کلیروی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث گوجرانوالہ سٹی کا ایک مشاورتی اجلاس یہاں جامع مسجد صدیق اہلحدیث میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ امیر سٹی پروفیسر سعید کلیروی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی در اصل تکمیل پاکستان کی جدو جہد ہے، کشمیر کے بغیر پاکستان مکمل نہیں۔اس لئے ہم مرکزی جمعیت اہلحدیث کے پلیٹ فارم سے کشمیر کی تحریک آزادی کی بھر پور حمائت کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں گوجرانوالہ کے چاروں حلقوں اور شہر کے مرکزی مقامات پر یکجہتی کشمیر ریلیاں ہونگی۔ جبکہ مرکزی ریلی دن دس بجے شیخوپورہ موڑ بس سٹاپ پر منعقد ہو گی، جس میں شہری قائدین خطاب فرمائیں گے۔ اجلاس میں مولانا محمد صادق عتیق، مولانا حافظ عمران عریف، مولانا عتیق الرحمان خلیق، مولاناقاری نعیم صدیقی، مولانا قاری احمد بھٹہ اور دیگر اراکین بھی شریک تھے۔