Home » Gujranwala » بحرانوں سے نجات کارازآئین کی حکمرانی میں پنہاں ہے :رضوان اسلم بٹ

بحرانوں سے نجات کارازآئین کی حکمرانی میں پنہاں ہے :رضوان اسلم بٹ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ کے رہنما و امیدوار حلقہ پی پی 91رضوان اسلم بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقاء اورقومی بحرانوں سے نجات کارازآئین وقانون کی حکمرانی میں پنہاں ہے۔ایوان صدرمیں براجمان فردواحد کے کسی ارمان یافرمان کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے،وہ اپنے نادان مشیروں کی باتوں پرکان نہ دھریں اورفوجی آمرپرویزمشرف کی طرح ایک پارلیمنٹ سے دوبار صدرمنتخب ہونے کاخیال دل سے نکال دیں۔انتخابات کابروقت ہوناریاست ،سیاست ،جمہوریت اورخوداتحادی حکومت کے مفاد میں ہے۔آزاد عدلیہ آئین اورجمہوریت کی ڈھال بن گئی ورنہ کچھ لوگ گھات لگائے بیٹھے تھے ۔ریاست ،جمہوریت اورسیاست کے دفاع کیلئے مسلم لیگ (ن) کے صدرمیاں نوازشریف نے بھی انتہائی تعمیری کرداراداکیا ۔پاکستان میں آزاد عدلیہ کاآئینی کرداردادوتحسین کے قابل ہے۔ رضوان اسلم بٹ نے مزید کہا کہ جمہوری قوتوں کی صف بندی سے اتحادی حکمرانوں کااپنے اقتدارکوطول دینے اورانتخابات ملتوی کرنے کاخواب چکناچورہوگیا ۔قومی سیاسی قیادت کے درمیان حالیہ مفاہمت سے قومی سیاست پرچھائی دھندچھٹ گئی ۔انہوں نے کہا کہ جون تک پاکستان میں پرامن اورآئینی تبدیلی پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گی۔ووٹ سے آنیوالی تبدیلی ملک وقوم کوبندگلی سے باہرلے آئے گی ۔