Home » Gujranwala » تبلیغ دین کے سلسلہ میں جو خدمات اولیاء اللہ نے سرانجام دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں

تبلیغ دین کے سلسلہ میں جو خدمات اولیاء اللہ نے سرانجام دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)آمد مصطفیﷺ سے یہ کائنات جنت نظیر بنی،قتل و غارت ،دہشت گردی ،ناانصافی،نفرت کی اندھیرنگری کا خاتمہ ہوا،آپﷺ کی جلوہ گری سے دنیا میں علم و عرفان کا نور پھیلا،انسانی رشتوں نے جنم لیا ،عورت کو ماں ،بہن،بیوی اوربیٹی جیسے خوبصورت رشتے نصیب ہوئے۔ان خیالات کا اظہار جگر گوشہ حضرت سخی سلطان باہوؒصاحبزادہ پیر سلطان محمدبہادر علی نے یہاں اصلاحی جماعت وعالمی تنظیم العارفین ضلع سیالکوٹ کے زیر اہتمام پلی توپ خانہ کے قصر نور میرج ہال میںمنعقدہ سالانہ جشن میلاد مصطفی وسلطان باہوؒ کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ تبلیغ دین کے سلسلہ میں جو خدمات اولیاء اللہ نے سرانجام دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں،سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باہوؒنے لاکھوں لوگوں کو صراط مستقیم پر گامزن کیا، آپؒنے شاعری کے ذریعے دین اسلام کو پھیلایا،آپؒ کا کلام پڑھنے اور سننے سے گلشن توحید کی بہاریں نصیب ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خانقاہ حضرت سخی سلطان باہوؒآج بھی دکھی انسانیت کی خدمات و روحانی تربیت میںپیش پیش ہے،پیر سلطان محمد بہادر علی نے مزید کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے تعلیمات کہ قرآن و سنت کو فروغ دیا جائے تاکہ معاشرہ میں امن و سلامتی کی فضاء قائم ہو،انہوں نے کہاملکی تمام بحرانوں کا حل نظام مصطفیﷺ کے نفاذ میں مضمر ہے۔کانفرنس سے جماعت کے مرکزی ناظم اعلی الحاج محمد نواز قادری،مفتی مطیع اللہ قادری،صوفی غلام شبیر قادری و دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا۔