Home » Gujranwala » تحریک انصاف کے کارکن انتخابات میں کامیابی کیلئے پرعزم ہے ، ڈاکٹر زین بھٹی

تحریک انصاف کے کارکن انتخابات میں کامیابی کیلئے پرعزم ہے ، ڈاکٹر زین بھٹی

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹر ی ڈاکٹر زین بھٹی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن انتخابات میں کامیابی کیلئے پرعزم ہے اور سرکاری مشینری قومی وسائل استعمال کرنے والوں کا احتساب کریں گے حکمرانوں کی رخصتی کا وقت آچکا ہے نئے انتخابات کا اعلان ہوتے ہی قوم میں خوشی کی لہر روڑ جائے گی عمران خان کو ملک کا وزیر اعظم بننے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف پی پی96 کے پارٹی ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نگران سیٹ اپ میں نوراکشتی کو تحریک انصا ف بے نقاب کرے گی حکمران نئے انتخابات اور نگران سیٹ اپ کو شفاف بنانے کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کریں وگرنہ تحریک انصاف بھر پور طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقتدار کے ایوانوں کو ہلاکر رکھ دیں گے ڈاکٹر زین بھٹی نے کہا کہ انقلاب ہی عوام کی تقدیر بدلے گا سونامی کے انقلاب سے خوفزدہ حکمران تحریک انصاف کے خلاف متحد ہورہے ہیں مگر کوئی بھی غیر فطری اتحاد تحریک انصاف کا راستہ نہیں روک سکتا ۔