Home » Gujranwala » لوڈ شیڈنگ نے کاروباری سرگرمیو ںسمیت تمام نظام زندگی معطل کر کے رکھ دیا ہے،خواجہ عامر حسن

لوڈ شیڈنگ نے کاروباری سرگرمیو ںسمیت تمام نظام زندگی معطل کر کے رکھ دیا ہے،خواجہ عامر حسن

گو جرانوالہ (سٹاف رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خواجہ عامر حسن ،نائب صدور ملک محمد امین ناز،شیخ باسط اکرام نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ طویل اورغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے کاروباری سرگرمیو ںسمیت تمام نظام زندگی معطل کر کے رکھ دیا ہے ۔ ساری انڈسٹری بند اور لاکھوں محنت کش بے روزگار ی کے باعث روٹی کے آخری نوالے کو بھی تڑپ رہے ہیں۔مگر سنگ دل حکمرانوں کی بے حسی کا یہ عالم ہے کہ اقتدار کے نشے میں دھت ’’چین کی بانسری ‘‘ بجا رہے ہیں۔اس صورتحال سے تمام بزنس کمیونٹی بھی ذہنی اذیت میں مبتلا ہے ۔انہوںنے کہا کہ صنعتکار اور تاجر حضرات ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے کلیدی کرادار ادا کرتے تھے مگرتوانائی کے بحرانوں کے باعث بڑی بڑی انڈسٹریاں تالوں کی نظر ہو گئی ہیں ۔اگر فوری طور پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی نہ کی گئی تو ملکی معیشت جو کہ پہلے ہی گٹھائی میں جا رہی ہے پر مزید مضر اثرات مرتب ہونگے۔انہوںنے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بزنس کمیونٹی سمیت تمام عوام کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات دلانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں اور ہنگامی بنیادوں پر بجلی کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کر کے اس پر عمل درآمد شروع کیا جائے ۔تاکہ ملک کی ڈوبتی ہوئی انڈسٹری کوسنبھالا اور بے روزگاری کے ’’جن ‘‘ کو قابو کیا جا سکے۔