Home » Gujranwala » عوام کا مزاج بدلتے دیر نہیں لگتی مقبولیت کا سروے صرف باتوں تک محدود ہے، راؤ علی احمد

عوام کا مزاج بدلتے دیر نہیں لگتی مقبولیت کا سروے صرف باتوں تک محدود ہے، راؤ علی احمد

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما و امیدوار پی پی 96 راؤ علی احمد خاں نے کہا ہے کہ عوام کا مزاج بدلتے دیر نہیں لگتی مقبولیت کا سروے صرف باتوں تک محدود ہے، ملک میں جمہوری روایات کو مستحکم کرنے کیلئے پیپلزپارٹی کا کردار تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔۔ان خیالات کا اظہار راؤ علی احمد خاں نے دھلے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ سیاسی افراتفری انتخابات سے دور لے جانے کی سازش ہے جب حکومت نے کہہ دیا کہ الیکشن وقت پر ہونگے تو اس کے باوجود عوام میں مایوسی پھیلانا سمجھ سے باہر ہے۔ انہوں نے کا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت ملک میںجمہوری روایات کو مستحکم کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جائے گی۔ انہون نے کہاکہ انتخابی اصلاحات میں بہتری درست اور جائز اقدام ہے، جمہوریت کی بساط لپیٹی گئی تو جمہوری عمل سے عوام کا اعتبار اٹھ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں نگران حکومت کا معاملہ جان بوجھ کر الجھا رہی ہیں اس صاف ستھرا طریقہ یہی ہے کہ نگران حکومت کیلئے موجودہ حکومت عوام اور اپوزیشن جماعتوں کی اتفاق رائے کو شامل کرے گی۔