Home » Gujranwala » عوام حکمرانوں کوالیکشن سے فرارنہیں ہونے دینگے ،شیخ ممتاز احمد

عوام حکمرانوں کوالیکشن سے فرارنہیں ہونے دینگے ،شیخ ممتاز احمد

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن صوبائی اسمبلی پی پی 96 شیخ ممتاز احمد ہاشمی نے کہا کہ عوام حکمرانوں کوالیکشن سے فرارنہیں ہونے دینگے اگرحکمرانوں نے الیکشن کرانے میں تاخیری حربے استعمال کیے توپاکستان مسلم لیگ(ن)عوام کیساتھ مل کرانہیں اٹھاکراقتدارسے باہرپھینک دیں گے۔۔ان خیالات کا اظہار شیخ ممتاز احمد ہاشمی نے گلشن کالونی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف حکمران الیکشن ملتوی کرانے اوراقتدارکوطول دینے کیلئے مصروف عمل ہیں اورطرح طرح کے شوشے چھوڑکرعوام کوگمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام اپنے دوراقتدارمیں دکھ دینے والے حکمرانوں کوعبرت ناک انجام تک پہنچانے کیلئے الیکشن کابے چینی سے انتظارکررہے ہیں۔