Home » Gujranwala » الیکشن میں عوامی خدمت گزارکرپشن مافیا کوہرادینگے ۔ شیخ قیصرمحمود

الیکشن میں عوامی خدمت گزارکرپشن مافیا کوہرادینگے ۔ شیخ قیصرمحمود

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصرمحمود نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے عوامی خدمت گزا رانتخابات میں اتحادی کرپشن مافیا کوہرادیں گے ۔ایک طرف عوام کواندھیروں میں غرق کرنے والی زرداری لیگ اپنے تیرآزمائے گی اوردوسری طرف عوام کے تاریک آنگن روشن کرنے والی مسلم لیگ (ن) کے شیرشان سے اپناسینہ تان کر میدان میں اتریں گے۔سچ تویہ ہے اگرپاکستان کی حفاظت اورپاکستانیوں کی خدمت کرتے ہوئے ہماری جان بھی چلی جائے توہمارے نزدیک اس سے بڑھ کر سعادت کی اوربا ت کوئی نہیں ہوسکتی۔اب کوئی چوردروازہ یاشارٹ کٹ زرداری لیگ کے کام نہیں آئے گی ۔اس بارمینڈیٹ صرف اورصرف کارکردگی اورکمٹمنٹ کی بنیاد پرملے گا۔اپنے ایک بیان میں شیخ قیصر محمود نے مزید کہا کہ حکمران اپنی آئین اورعہدشکنی پرشرمندہ ہونے کی بجائے الٹاعوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔بدترین بدعنوانی کے ا ندھیروں نے اتحادیوں کااپناسیاسی مستقبل تاریک کردیاہے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن ڈان پچھلے پانچ برس سے عوام کاخون چو س رہے ہیں ،عوام نے قومی لٹیروں کامحاسبہ اورمحاصرہ کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔اتحادی حکومت کاکوئی ایک اقدا م بھی آئین اورمیثاق جمہوریت سے مطابقت نہیں رکھتا۔انہوں نے کہا کہ جوکامیابی کیلئے پرامید ہوتے ہیں وہ اتحادیوں کی طرح انتخابات سے فرارکی سازش نہیں کرتے ۔زرداری لیگ کو چاروں صوبوں سے بری طرح ہارنے کاسوفیصد یقین ہوگیا اسلئے وہ اپنے اتحادیوں کی مددسے جمہوریت پرڈرون حملے کرنے میں مصروف ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرخدانخواستہ جمہوریت پرکوئی آنچ آئی توقوم اس سانحہ کے ذمہ دار اتحادی حکمرانوںکومعاف نہیں کرے گی ۔ارباب اقتدار کے جمہوریت کے حق میں بیانات چورمچائے شو ر کے زمرے میں آتے ہیں۔