Home » Gujranwala » اس وقت ملک میں مسلسل اندھیروں اور فاقوں نے لوگ پریشان ہیں، محمد علی سجن

اس وقت ملک میں مسلسل اندھیروں اور فاقوں نے لوگ پریشان ہیں، محمد علی سجن

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) عوامی ورکر پارٹی گوجرانوالہ کے سیکرٹری نشرو اشاعت محمد علی سجن نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے انہیں مزید اُلجھا دیا ہے اور ان پانچ سالہ دور حکومت میں ہونے کی وجہ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ملک اندھیروں میں ڈوب گیا اس وقت گیس بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کار خانے اور فیکٹریوں کے بند ہونے سے لاکھوں مزدور بے روز گار ہو چکے ہیں اور لوگوں کے گھروں مزدور بے روز گار ہو چکے ہیں اور لوگوں کے گھروں میں فاقوں نے ڈیرے ڈال لئے ہیں اس وقت ملک میں مسلسل اندھیروں اور فاقوں نے لوگ پریشان ہیں اس لئے موجودہ حکومت کی کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ الیکشن عوام سوچ سمجھ کر اپنا حق رائے دہندگی استعمال کریں۔