Home » Gujranwala » مسلم لیگ ن جعلی سروے کروا کر عوام کی پسندیدہ جماعت نہیں بن سکتی، عادل سلیم خاں

مسلم لیگ ن جعلی سروے کروا کر عوام کی پسندیدہ جماعت نہیں بن سکتی، عادل سلیم خاں

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)تحریک انصاف کے سینئر رہنما حلقہ پی پی 94 بیرسٹر عادل سلیم خاں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن جعلی سروے کروا کر عوام کی پسندیدہ جماعت نہیں بن سکتی، حقیقی سروے عوام کا ووٹ ہے جو جس روز کاسٹ ہوگا تمام بوگس سروے سونامی میں بہہ جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو سول لائن میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر عادل سلیم خاں کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو یقین ہو چکا کہ ان کی سیاست کا قلعہ سمجھا جانے والا پنجاب ان سے چھن چکا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ جعلی سروے کروا کر عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر شہر گاؤں گاؤں تحریک انصاف کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے، آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف بھاری مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ کارکنان رابطہ عوام مہم کو مزید فعال کریں، حقیقی تبدیلی صرف تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے آئے گی۔ اس موقع پر محمد وسیم، احسان الحق، محمد امانت، عامر مسیح،اقبال جاوید، محمد ظفرودیگر موجود تھے۔