Home » Gujranwala » صدر مملکت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت وطن عزیز ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے، راؤ علی احمد

صدر مملکت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت وطن عزیز ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے، راؤ علی احمد

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے تحصیل صدر راؤ علی احمد نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی مثبت پالیسیوں کی بدولت وطن عزیز ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے، وطن عزیز میں پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کے لئے جو قربانیاں دی ہیں وہ پاکستان کی تاریخ میں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منڈیالہ وڑائچ میں کارکنوں و معززین علاقہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راؤ علی احمد کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی بھی چور دروازے سے اقتدار میں داخل ہونے کی کوشش نہیں کی، ہمیشہ جمہوری روایات کو فروغ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کیخلاف ہمیشہ سازشیں کی جاتی رہی ہیں، آج بھی پیپلز پارٹی وفاقی کی علامت اور سب سے مقبول ترین جماعت ہے۔ اس موقع پر اس موقع پر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے تحصیل سیکرٹری اطلاعات راؤ عثمان علی نے بھی خطاب کیا۔