Home » Gujranwala » قلعہ دیدار سنگھ ٹاؤن کا ’’ کلرک بادشاہ ‘‘ یوسف مغل ہو ٹر والی گاڑی میں بیٹھ کر مجسٹریٹ بن گیا

قلعہ دیدار سنگھ ٹاؤن کا ’’ کلرک بادشاہ ‘‘ یوسف مغل ہو ٹر والی گاڑی میں بیٹھ کر مجسٹریٹ بن گیا

گوجرانوالہ (ایس اے سندھو)قلعہ دیدار سنگھ ٹاؤن کا ’’کلرک بادشاہ‘‘ ہوٹر والی گاڑی میں مجسٹریٹ بن کر غریب قصابوں کو سرعام لوٹنے لگا۔ ہزاروں روپے نقد اور دو دو کلو گوشت بھی لے جانے لگا جس سے ٹاؤن بھر کے قصاب تنگ آگئے اور انہوں نے کلرک بادشاہ کی کارستانیوں پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ قلعہ دیدار سنگھ ٹاؤن کا ایک کلرک یوسف مغل اپنے ساتھی تنویر بٹ کے ہمراہ باقاعدہ ہوٹر والی گاری میں بطور مجسٹریٹ کا روپ دھار کر غریب قصاب دکانداروں کو ڈرا دھمکا کر بلیک میل کرتا ہے اور چالان کرنے کی دھمکیاں دے کر دکانداروںسے 5ہزار روپے فی دکاندار اور دو دو کلو گرام گوشت بھی لے جاتاہے۔ جب اس سلسلہ میں دکانداروں نے قلعہ دیدار سنگھ ٹاؤن کے حکام سے رابطہ کیا تو پتہ چلا کہ متزکرہ ملازم مجسٹریٹ نہیں بلکہ ٹاؤن میں بطور کلرک کام کرتا ہے اور اسے اربابِ اختیار کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کلرک بادشاہ سرعام کہتا ہے کہ کوئی میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ کیونکہ وہ اوپر تک باقاعدگی سے ان کا حصہ پہنچاتا ہے۔ غریب دکانداروں محمد عمران، امتیاز عرف بلو، صابو سمندر اور داؤد نے ڈی سی او گوجرانوالہ کی توجہ اس اہم اور حساس معاملہ کی طرف مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متذکرہ ٹاؤن کلرک کے کالے کرتوتوں کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے غریب دکانداروں کو ہراساں کرنے، بلیک میل اور جعلی مجسٹریٹ بننے کے معاملہ پر انکوائری کروا کر اسے قرارواقعی سزا دی جائے۔