Home » Gujranwala » عوام گھروں میں غیر محفوظ چور ڈکیت دندناتے پھرنے لگے پولیس کے دعوے دھرے کے دھرے

عوام گھروں میں غیر محفوظ چور ڈکیت دندناتے پھرنے لگے پولیس کے دعوے دھرے کے دھرے

گوجرانوالہ ( ملک ساجد تنویر اعوان) حکومتی دعوؤں کے باوجود عوام اپنے گھروں میں غیر محفوظ ہیں چور ڈکیت دندناتے پھرتے ہیں اور منشیات فروشوں نے عوام کاناک میں دم کیا ہوا ہے ، واقعات کے مطابق گوجرانوالہ کے معروف جرنلسٹ حافظ جمیل قیصر جو کہ محلہ اسلام آباد گلی نمبر12کالج روڈ گوجرانوالہ گذشتہ 16سال سے رہائش پذیر ہے یہاں پر نشیؤں کے ڈیرے قائم ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے میرے گھر میں 10ماہ کے دوران 3بار چوری کی ہو چکی ہیں اور نشئی چھت کے ذریعے واردات کر کے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو جاتے ہیں اس سلسلے میں ماڈل ٹاؤن تھانہ گوجرانوالہ میں باقاعدہ رپٹ درج کرانے کے باوجود آج تک نہ رپٹ درج ہوئی اور نہ ہی ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی جبکہ کاغذی کارروائی کرتے ہوئے ASIمحمد نعمان نے موقعہ پر جا کر واردات کی جگہ کا معائنہ کیا اور آج تک کوئی عملی کا رروائی عمل میں نہ آسکی جبکہ سی پی او گوجرانوالہ کی طرف سے بر ملا اخبارات میں خبریں شائع ہو تی ہیں کہ ہر شہری کو اس کی دہلیز پر انصاف ملے گا کیا سی پی او گوجرانوالہ اور دیگر حکام صرف کاغذی کارروائی اور سستی شہرت کیلئے اخبارات میں خبروں تک محدود ہیں محمد جمیل قیصر سینئر جرنلسٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب آئی جی پولیس پنجاب ڈی آئی جی گوجرانوالہ رینج اور سی پی او گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصا ف کے دعویٰ کو حقیقت کارنگ دیں۔