Home » Gujranwala » ویٹنری ڈاکٹر سلمان کی کی بدمعاشیاںگکھڑ میں ناقص گوشت کی فروخت عروج پر

ویٹنری ڈاکٹر سلمان کی کی بدمعاشیاںگکھڑ میں ناقص گوشت کی فروخت عروج پر

گکھڑ منڈی(محمد اسلم جٹ)ویٹنری ڈاکٹر سلمان کی کی بدمعاشیاںگکھڑ میں ناقص گوشت کی فروخت عروج پر، صحافی کو کوریج کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں ویٹنری ڈاکٹر سلمان کی بجائے سویپر گوشت پر مہریں لگانے پر مامورتفصیلات کے مطابق ویٹنری ڈاکٹر سلمان کی سرپرستی میں ناقص ،لاغر ،بیمار جانوروںکا گوشت جو کہ قصاب اپنے گھروں میں ذبح کر کے گکھڑ کے سلاٹر ہاؤس میں لے آتے ہیں اور وہاں پر موجود ویٹنری ڈاکٹر سلمان اپنی ڈیوٹی کرنے کی بجائے وہاں پر موجود سویپر کو مہریں لگانے پر مامور کر رکھا ہے علاوہ ازیں صحافی کو کوریج کرنے سے روک دیا اور کہا کہ تم ایک پاؤ گوشت کی خاطر تھریڈ کرنے آ جاتے ہو تم سے جو ہو سکتا ہے کر لو میں عرصہ درا ز سے اسی طرح اپنی ڈیوٹی کر رہا ہوں تم ان تمام چیزوں کوعیاں کر بھی لو تو تب بھی میراکوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ان چیزوں کا کوئی فائدہ نہیں خبردار اگر تم سلاٹر ہاؤس میں داخل ہوئے تو میں تم کو شہر میں بدنام کر دوں گا کہ یہ مجھ سے فری گوشت کھانے کا مطالبہ کرتا رہتا ہے میں اپنی مرضی کا مالک ہوں میں جہاں چاہوں گا وہیں پر مہریں لگاؤں گا کیونکہ سب کچھ میں مٹھی میں بند ہے حتی کہ میرے افسران بالا بھی میری اجازت کے بغیر ہسپتال اور سلاٹر ہاؤس میں نہیں آ سکتے کیونکہ سلاٹر ہاؤس میری ذاتی جاگیر ہے تم جتنی مرضی چاہو خبریں لگاؤ لکھو تم نے صرف اپنا وقت ہی ضائع کرنا ہے