Home » Gujranwala » جرائم پر قابو پانے کیلئے تاجر برادری اور عوام کاتعاون انتہائی ضروری ہے،ریجنل پولیس آفیسر

جرائم پر قابو پانے کیلئے تاجر برادری اور عوام کاتعاون انتہائی ضروری ہے،ریجنل پولیس آفیسر

گوجرانوالہ(سینئر رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے کہا ہے کہ جرائم پر قابو پانے کیلئے تاجر برادری اور عوام کاتعاون انتہائی ضروری ہے عوامی تعاون کے بغیر معاشرے میں امن و امان کسی صورت قائم نہیں ہوسکتا شہری حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلاتفریق کاروائی کیلئے محکمہ پولیس کا ساتھ دیں گوجرانوالہ ریجن بھر سے ڈکیتی ،چوری و دیگر وارداتوں پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور محکمہ پولیس کافی حد تک کامیاب ہوچکا ہے تاجروں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے مارکیٹوں و بازاروں میں سیکیورٹی انتظامات کئے جارہے ہیں اور تمام تھانہ جات کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاجر برادری کسی بھی ملک کی صنعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے کاروباری لین دین کے معاملات آپسی تعاون کیساتھ حل کرلئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران موبائل فون ایسوسی ایشن کے صدر ملک ذوالفقار علی بوٹا،صدر بنک سکوائر میاں فضل الرحمن و دیگر تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر موبائل فون ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ذوالفقار علی بوٹا،چیئرمین آل تاجر ایسوسی ایشن میاں فضل الرحمن نے آر پی او کیپٹن(ر)امین وینس کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور جرائم کے خاتمہ کیلئے محکمہ پولیس سے ہمیشہ کی طرح مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔