Home » Gujranwala » خادمین اُمت رجسٹرڈ کا خصوصی پروگرام 3فروری کوگوجرانوالہ میں ہوگا

خادمین اُمت رجسٹرڈ کا خصوصی پروگرام 3فروری کوگوجرانوالہ میں ہوگا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) خادمین اُمت ’’ رجسٹرڈ‘‘ پاکستان کا خصوصی پروگرام 3فروری بروز اتوار بعداز نماز عصر مرکزی محفل کلمہ ہال محلہ مجاہد پورہ گلی نمبر13میں ہوگا اس میں دعوت اور پیغام ہے کہ تمام کلمہ گو امت کے خادم ہیں تمام مسلمان بھائی کلمہ اور دعا پر اجتماعیت اختیار کریں سماجی دینی روحانی سیاسی جماعتیں اپنے ایجنڈے میں اس مشن کو شامل کریں۔ ہمیں مل جل کر فروعی اختلافات پس پردہ چھوڑ کر کلمہ طیبہ دعا پر اتفاق کرنا چاہئے ۔خادمین امت کے خصوصی پروگرام میں ملک بھر سے خلفاء،مریدین ، عقیدت مند ، خادمین قافلوںکی صور ت میں جو ق در جوق قافلوں کی صورت میں مرکزی محفل کلمہ گوجرانوالہ میں پہنچے گے ۔ پروگرام کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اس پروگرام کی دعوت عام ہے اس موقع پر محفل کلمہ کے اختتام پر مرکزی امیر و بانی برکت العصر سر کار جی مخدوم محمد بابر نو شاہی قادری گنج بخش کا خصوصی بیان ہو گا آخر میں ملکی استحکام سر بلندی کیلئے خصوصی دعا ہو گی آخر میں تحفہ لنگر کا خصوصی انتظام ہوگا ۔