Home » Gujranwala » ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ،مریضوںکی مشکلات میں اضافہ

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ،مریضوںکی مشکلات میں اضافہ

لاہور/گوجرانوالہ(نمائندگان+بیورورپورٹ+میڈیا ولڈ لائن)ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوںکے آؤٹ ڈورز میں 17ویںروزبھی ہڑتال جاری رکھی اور احتجاجی کیمپوںمیں بیٹھ کر مریضوں کاعلاج معالجہ کیا گیا ‘ احتجاجی کیمپوں میں ناکافی سہولیات اور ہسپتالوں کی انتظامیہ کی طرف سے ادویات کی فراہمی میں رکاوٹوںکے باعث مریضوںکی مشکلات بدستور بر قرار ہیں‘ اسلام آباد کے ینگ ڈاکٹرز پنجاب کے ساتھیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے آج ( ہفتہ ) کوپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریںگے ۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ واقعہ کیخلاف ینگ ڈاکٹرز اور حکومت کے درمیان تنازعہ جوں کا توںہے جسکی وجہ سے صوبہ بھر میںغریب مریضوں کو شدیدمشکلات درپیش ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات پورے نہ ہونے پر گزشتہ روز بھی سرکاری ہسپتالوںکے آؤٹ ڈورزکا بائیکاٹ جاری رکھا اور احتجاجی کیمپوںمیں بیٹھ کر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی ۔ ینگ ڈاکٹرزنے کہا کہ ہم پرامن رہ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرارہے ہیں حکومت مریضوںکو ادویات کی فراہمی میں رکاوٹیںنہ ڈالے ۔ اسلام آباد کے ینگ ڈاکٹرز پنجاب کے ساتھیوںسے اظہار یکجہتی کے لئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرینگے جبکہ اس سے قبل پریس کانفرنس بھی کی جائے گی ۔ علاوہ ازیں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست جمع کرا دی ۔ ینگ ڈاکٹرز کے رہنماؤںپر گوجرانوالہ میں ایم ایس پرتشدد کرنے کا الزام ہے ۔ ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ کی عدالت میں جمع کرائی گئی ۔