رحمان ملک کی کراچی پولیس کو پیٹرولنگ بڑھانے کی ہدایت
وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کراچی پولیس کوچند دنوں تک پیٹرولنگ بڑھانے، پبلک ٹرانسپورٹ، ٹیکسی، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے تاکہ دہشت گردی کے کسی بھی واقعہ کو بروقت ناکام بنایا جاسکے۔اسلام آباد میں آئی جی پولیس سندھ سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام کے علمائے کرام کی شہادت دہشت گردی کو مزید پھیلانے کی ایک گھناوٴنی سازش ہے۔ دونوں اطراف کے علمائے کرام کو شہید کرکے اور قتل وغارت کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ وزیرداخلہ نے رینجرز کو بھی پیٹرولنگ بڑھانے کی ہدایت کی۔