Home » News » نگراں وزیراعظم کےلیےحکومت سے مذاکرات نہیں ہونگے،چودھری نثار

نگراں وزیراعظم کےلیےحکومت سے مذاکرات نہیں ہونگے،چودھری نثار

  • Publish on February 2, 2013 in News
  • |
  • by admin

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے لیئے حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثارعلی خان نے کہا کہ نگراں حکومت کے قیام کے لیئے ائین میں واضع طریقہ کار موجود ہے جس کے تحت نگراں حکومتیں قائم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ نواز لیگ نگراں وزیراعظم کے لیئے ائین کے مطابق دو نام دے گی جس پر اتفاق رائے نہ بھی ہواتو الیکشن کمیشن خود نگراں وزیراعظم کا فیصلہ کر دے گا تاہم حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے ۔