ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کمی کا اعلان
ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کمی کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ ڈومیسٹک سلینڈر 60 اور کمرشل سلینڈر 240 روپے سستا کیا گیا ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسویسی ایشن کے چئیرمین عرفان کھوکھر کے مطابق عالمی سطح پر 5 ہزار روپے فی میٹرک ٹن کمی کے باعث مقامی سطح پر قیمت میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔عالمی منڈی میں فی میٹرک ٹن ایل پی جی کے ریٹس 45 ڈالر کم ہوکر 910 ڈالر پر آگئے ہیں۔ مقامی سطح پر کمی کے بعد کراچی میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 140 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں ایل پی جی کی نئی قیمت 145 روپے فی کلو،،اسلام آباد اور مری میں بالترتیب 155 روپے اور 160 روپے فی کلو مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔