کراچی میں فوج طلب کر کے آپریشن کیا جائے،سینیٹرحاجی عدیل
اے این پی کے سینیٹرحاجی عدیل نے کہا ہے کہ کراچی میں فوج طلب کر کے آپریشن کیا جائے ۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر حاجی عدیل نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی میں گھرگھرجاکرقانونی اورغیرقانونی اسلحہ برآمدکرے ،اس کو اپنی تحویل میں لے اوراس بات کی تحقیقات کرائی جائیں کہ اسلحہ لائسنس کس بنیادپرجاری کیے گئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو دہشتگردی کے خطرات سے آگاہ کرکے وزیرداخلہ خود لندن چلے گئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ این اے پی کا تین سال سے یہ مطالبہ رہا ہے کہ کراچی میں امن و آمان کے لیے بلا تفریق آپریشن کیا جائے ۔