Home » News » پیپلز پارٹی کا کریڈٹ کوئی نہیں چھین سکتا، منظور وٹو

پیپلز پارٹی کا کریڈٹ کوئی نہیں چھین سکتا، منظور وٹو

  • Publish on February 2, 2013 in News
  • |
  • by admin

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار حکومت نے اپنی میعاد پوری کی، جس کا سہرا صدر آصف علی زرداری کی سیاسی سوچ ، مصالحانہ رویے اور وسعت قلبی کو جاتا ہے۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کو چلانا تلوار پر چلنے کے مترادف ہوتا ہے لیکن صدر آصف علی زرداری نے یہ مشکل کام بھی احسن طریقے سے کر دکھایا ۔ آئندہ انتخابی بھی پیپلز پارٹی ہی جیتے گی اور عوام کی مزید خدمت کریں گے۔