قاہرہ: صدارتی محل کے قریب احتجاج، مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں
قاہرہ : مصری صدر محمد المرسی کے خلاف شہریوں نے صدارتی محل کے باہر احتجاج کیا اس دوران سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ قاہرہ میں صدارتی محل کے باہر ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا اس دوران سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ سیکیورٹی فورسز نے صدارتی محل کے قریب آنے پر مظاہرین کے خلاف واٹر کینن اور آنسو گیس استعمال کئے جبکہ مشتعل افراد نے اہلکاروں پر پیٹرول بموں سے حملہ کیا تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ ذرائع کے مطابق مشتعل مظاہرین نے صدارتی محل میں داخل ہونے کی کوشش بھی کی جبکہ پیٹرول بم حملے میں صدارتی محل کی بیرونی دیوار سے متصل کمپاوٴنڈ میں آگ لگ گئی۔