انتخابات میں صاف ستھری قیادت سامنے آنی ضروری ہے،ڈاکٹر قدیر
لاہور:تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات ضرور ہونے چاہئیں تاہم قیادت بھی صاف ستھری سامنے آنی چاہیے،ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں صاف شفاف قیادت کا آنا بہت ضروری ہے ،اسی سلسلے میں آج وہ لاہور میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے ہیں، ڈاکٹر قدیر کا کہنا تھا کہ وہ اس جماعت سے اتحاد کریں گے جو بہتر نمائندے سامنے لائے گی۔وہ نواز شریف اور شہبازشریف سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کیلئے رائے ونڈ بھی جائیں گے۔